ویمن پروٹیکشن اتھارٹی،ہیومن رائٹس اور اپواء کالج کی یکجہتی کشمیر ریلی

ویمن پروٹیکشن اتھارٹی،ہیومن رائٹس اور اپواء کالج کی یکجہتی کشمیر ریلی

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی، ہیومن رائٹس کرائسس سنٹر اور گورنمنٹ کالج اپوا برائے خواتین کے اشتراک سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی ریلی چیئر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھار ٹی کنیز فاطمہ چڈھر کی قیادت میں ہوئی اس موقع پر افسران، خواتین اساتذہ اور طالبات کے علاوہ عوام نے بھی بھر پور شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکی تھیں۔اس موقع پرچیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھار ٹی کنیز فاطمہ چڈھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ریلی کا مقصد خصوصی طور پر کشمیری بیٹیوں، بہنوں اور ماؤں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے تا کہ ان کی حوصلہ شکنی نہ ہوکشمیر میں انکے ساتھ درندگی جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔اس مصیبت میں پوری پاکستانی عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بی جے پی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 370کی منسوخی کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ان کے آزادی کے نعرہ کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔ لیکن پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت ہر صورت اور ہر مقام پر جاری رکھے گا۔آخر میں کشمیر کے مظلوم عوام کی آزادی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1