چین کی طرف سے پاکستان کی حمایت کامیاب پالیسی کا نتیجہ ہے،غلام محی الدن

چین کی طرف سے پاکستان کی حمایت کامیاب پالیسی کا نتیجہ ہے،غلام محی الدن

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وممبر کشمیر قانون سازاسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہاہے کہ چینی قیادت کی جانب سے کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت وزیراعظم کی قائدانہ حکمت عملی اورکامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے، دونوں ممالک کی عسکری اور سیاسی قیادت مطالبہ ہے کہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرادادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم اپنی ان کشمیری بہنوں، بیٹیوں، بھائیوں اور بچوں کو جو دو ماہ کے کرفیو کے باوجود ثابت قدم ہیں اور بھارتی فوج کا کوئی بھی ظلم و ستم ان کے جذبہ اور جوش کو کم نہیں کر سکتا۔ انہیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ پاکستانی پرچم اوڑھ کر سینوں پر گولیاں کھانے کیلئے باہر نکل آتے ہیں۔انہوں نے مز ید کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت جس طرح کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ہماری جماعت ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مظلوم کشمیریوں کو بھارتی چنگل سے نجات مل جائے گی۔کر فیو،فوجی محاصرے اور پابندیوں کے باعث کشمیریوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، 239 کشمیری اترپردیش کی جیلوں میں جبکہ 104ہریانہ کی جیلوں میں نظربند ہیں یوپی میں کشمیریوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت آگرہ، وارنسی، بریلی اورامبیڈکرنگر کی جیلوں میں رکھا گیا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...