مولانا شاہ فیروز عبداللہ میمن تبلیغی دورہ پر لاہور پہنچ گئے

  مولانا شاہ فیروز عبداللہ میمن تبلیغی دورہ پر لاہور پہنچ گئے

  



لاہور (سٹی رپورٹر) ممتاز علمی و اصلاحی شخصیت اور مولاناشاہ حکیم اختر صاحبؒ کے خلیفہ مجاز پیر طریقت حضرت مولانا شاہ فیروز عبداللہ میمن مدظلہٗ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی اور نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید کی خصوصی دعوت پر10 روزہ تبلیغی و اصلاحی دورہ پرکراچی سے لاہور پہنچ گئے جہاں وہ آج11 اکتوبر کوجامعہ اشرفیہ لاہور میں دوپہر ٹھیک 12:30 بجے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کریں گے حضرت مولانا شاہ فیروز عبداللہ میمن 11 اکتوبرسے 15 اکتوبربروز منگل تک جامعہ اشرفیہ لاہور میں اپنے قیام کے دوران روزانہ بعد نماز فجر،بعد نماز عصر اور بعد نماز عشاء جامعہ اشرفیہ لاہور میں اصلاحی بیان کریں گے جبکہ مولانا شاہ فیروز عبداللہ میمن مدظلہٗ فیصل آباد، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بھی اصلاحی خطاب کریں گے ان تمام بیانات میں خواتین کے لیے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1