فضل الرحمن ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں،عرفان عباسی

  فضل الرحمن ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں،عرفان عباسی

  



لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر کشمیری رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ فضل الرحمان میں میں انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے،فضل الرحمان کی سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر منافقت پر ختم ہوتی ہے،فضل الرحمان نے کرپٹ حکمرانوں کا ساتھ دے کر ذاتی مفادات حاصل کئے۔

۔انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان ہمیشہ کرپٹ حکومتوں کا حصہ رہے، دس سال تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر مزے لوٹے، مظلوم کشمیریوں کے لئے فضل الرحمان کو آواز بلند کرنے کی توفیق تک نہ ہوئی، وزیراعظم عمران خان جس جرات، بہادری اور کمٹمنٹ کے ساتھ عالمی سطح پر مقدمہ لڑرہے ہیں اور اپنی مثال آ پ ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ فضل الرحما ن کی سرپرستی میں سیاسی یتیموں کے ٹولے کی سیاست بند گلی میں پھنس چکی ہے،اپوزیشن نے آج تک کسی عوامی ایشو کے حل کے لئے کبھی آواز بلند نہیں کی۔

اشرف بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...