تاجر اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھوں کھلونا نہ بنیں،شاہدصدیق

  تاجر اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھوں کھلونا نہ بنیں،شاہدصدیق

  



لاہور (سٹی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا کہ تاجراپوزیشن جماعتو ں کے ہا تھو ں کھلونا نہ بنیں، تا جرو ں کا اسلام آباد پر چڑھائی کر نا اور سکیور ٹی اہلکاروں سے ٹکراؤ کاعمل انتہا ئی قا بل مذ مت ہے، ن لیگ اور پیپلز پار ٹی سے پیسہ لے کراحتجاج کرنے والے ملک د شمن ہیں۔

کا مظاہرہ کررہے ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ نہ حکومت کہیں جارہی ہے اور نہ ہی حکومت کیخلا ف احتجاج کرنے والوں کو کچھ حا صل ہو گا، تاجر برادری کو انتظامی مشینر ی کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے، تاجر ٹیکس نہیں دینگے تو حکومت نظام کیسے چلا ئے گی، باشعور تاجر کسی ہڑتا ل کاحصہ نہیں ہیں چند شر پسند عنا صر اپنے مخصو ص مقا صد کیلئے تاجرو ں کے جذ بات سے کھیل رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1