فاؤنٹین ہاؤس میں دماغی صحت کا عالمی دن منایا گیا

فاؤنٹین ہاؤس میں دماغی صحت کا عالمی دن منایا گیا

  



لاہور(فلم رپورٹر)فاؤنٹین ہاؤس میں دماغی صحت کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر مینٹل ہیلتھ اگاہی واک بھی منعقد کی گئی، واک میں سائیکالوجسٹ، ڈاکٹرز،سٹاف اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان میں دماغی امراض بڑھتے جا رہے ہیں۔ایم ایس ڈاکٹر سید عمران مرتضی نے کہا دماغ ہی انسان کے جسم کا وہ حصہ ہے جو سارے جسمانی نظام کو کنٹرول کرتا ہے۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں مریض کو اس کے گھر والے بھی چھوڑ جاتے ہیں جبکہ ایسے حالات میں ان کی دیکھ بھال اور ان کو وقت دینے سے مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے یہاں ان مریضوں کی باقاعدہ ٹرینگ کر رہے ہیں ان کی کونسلنگ بھی کی جاتی ہے ادویات اور اپنائیت کے ذریعے ان کی بحالی کو ممکن بنایا جاتا ہے۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ مریض کے لئے نہ صرف ڈاکٹر کا ہونا ضروری ہے بلکہ اس کے گھر والوں کو بھی ان کے ساتھ ہونا چاہیے۔

۔ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے پر ڈاکٹر سید عمران مرتضی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز تو موجود ہوتے ہیں لیکن گھر والے توجہ نہیں دیتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1