عزت رسولؐ کانفرنس میں سینکڑوں مشائخ عظام شرکت کریں گے
لاہور(نمائندہ خصوصی)عزت رسول ؐکانفرنس کیلئے مرکزی ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان شاہ مشہدی نے جلسہ گاہ ناصر باغ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ترجمان سید احسان گیلانی کے مطابق ملک بھر سے 200 سے زائد جید علماء ومشائخ عظام اور 500 سے زائد دینی مدارس کے سربراہان ومفتیان کرام نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کانفرنس کی صدارت پیر عبدالخالق القادری امیر مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان جبکہ خصوصی خطاب عالمی مبلغ اسلام پیر سید عرفان شاہ مشہدی کا ہو گا مشائخ عظام وعلما کرام میں پاکپتن شریف کے سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی۔ پیر سید حبیب عرفانی۔ سید حامد سعید کاظمی۔ تونسہ شریف سے خواجہ نصرالمحمود تونسوی۔ خواجہ نجم مہاروی۔سید شجاع الحق شاہ۔پیر محمد ظفر اقبال۔ پیر ابوبکر شرقپوری پیر اسرارالحق نظامی۔ مفتی محمد جان نعیمی۔ پیر سید ضمیر حسین شاہ اور سید مظفر حسین شاہ قابل ذکر ہیں۔ یاد رہے کہ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام 12 اکتوبر کو ہونیوالی انٹرنیشنل عزت کانفرنس کے انتظامات مکمل جبکہ اندرون و بیرون ملک سے وفود پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔