محکمہ بہبود آبادی فیملی پلاننگ کی موثر سہولیات فراہم کر رہا ہے،ہاشم ڈوگر

  محکمہ بہبود آبادی فیملی پلاننگ کی موثر سہولیات فراہم کر رہا ہے،ہاشم ڈوگر

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفیئر کرنل ر ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب عوام کو فیملی پلاننگ کی موثر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہاہے یہ بات انہوں نے پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کی سالانہ ترقیاتی سکیموں 20-2019 کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو سال 20-2019 کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بڑھتی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے اس سال محکمہ بہبود آبادی کا بجٹ گزشتہ سال کی نسبت دو گنا مختص کیا ہے۔

۔ رواں سال میں فیملی پلاننگ سے متعلقہ کچھ ترقیاتی پراجیکٹس منظور ہو چکے ہیں اور کئی پر کام جاری ہے۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی منظوری کے بعد بہت جلد پاپولیشن ویلفیئر ہاوس کی تعمیر کا آغاز کر دے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریجنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کا منصوبہ منظور ہو چکا ہے جس کی تعمیر کا آغاز بہت جلد ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی کی تعمیر سے فیملی ہیلتھ ورکرز اور دیگر متعلقہ ملازمین جن کا تعلق براہ راست عوام کو فیملی پلا جنگ کی سہولیات فراہم کرنے سے ہے کو تربیعیت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر احسن اقبال، ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر اور محکمہ بہبود آبادی پنجاب کے دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...