کپتان سرفراز کو ہٹانے اور بجلی کی قیمتوں میں ضافہ کے خلافقراردادیں اسمبلی میں جمع

کپتان سرفراز کو ہٹانے اور بجلی کی قیمتوں میں ضافہ کے خلافقراردادیں اسمبلی ...

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال نے کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کوکپتانی سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں پاکستان کے وائٹ واش پر گہرے افسوس اور غصے کا اظہار کرتا ہے۔یہ ایوان چیئر مین پی سی بی سے مطالبہ کرتا ہے کہ سری لنکن ٹیم سے ٹی ٹونٹی میں وائٹ واش شکست کی تحقیقات کرائی جائیں۔دریں اثناء بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی۔بجلی کی قیمت میں 1روپے 78پیسے اضافہ قابل مذمت ہے۔پیٹرول،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ حکومت نے اپنا وطیرہ بنالیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1