پاکستان کی بیٹیوں نے ہر میدان میں قابلیت کے جوہر دکھائے،جہاں آراء وٹو

  پاکستان کی بیٹیوں نے ہر میدان میں قابلیت کے جوہر دکھائے،جہاں آراء وٹو

  



لاہور (لیڈی رپورٹر) سارک کی سابق مشیر برائے اطفال اورپی پی 184سے سابقہ امیدوار جہاں آراء وٹو نے کہاہے کہ پاکستان کی انتھک بیٹیوں نے تعلیم سمیت زندگی کے ہرمیدان میں اپنی قابلیت اورصلاحیت سے اپناوجودمنوایا ہے۔مختلف چیلنجز کے باوجود بیٹیوں نے ہمت نہیں ہاری اورمعاشرے کوکافی حدتک اپنی سوچ تبدیل کرنے پرمجبورکردیا ہے۔ہمیں اپنے معاشرے کے یتیم،ناداراورمستحق بچوں کاہاتھ تھامنا ہوگاکیونکہ اسلامی تعلیمات کی روسے یتیم اورنادار بچوں کے حقوق واضح ہیں جوہرفرد کو ہرصورت اداکرناہوں گے۔ماں باپ سمیت مجموعی طورپر معاشرے کو بچوں کی سرگرمیوں کومانیٹرکرنااورانہیں بری عادات سے روکناہوگا۔

کیونکہ یہ ہمارامستقبل ہیں وہ زسپرنٹنڈنٹ مسزافشاں لطیف کی دعوت پر کاشانہ ویلفیئرہوم کی یتیم وناداراورمستحق بیٹیوں سے بات چیت کررہی تھیں۔جہاں آراء وٹو نے گذشتہ روز کاشانہ ویلفیئرہوم کادورہ اوراس کے مختلف شعبہ جات کامعائنہ کیا۔ کاشانہ آمدپر جہاں آراء وٹو کا یتیم وناداراورمستحق بیٹیوں نے استقبال اورانہیں پھول پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔ جہاں آراء وٹو نے کاشانہ میں مقیم بیٹیوں کی ہینڈ میڈ دستکاری مصنوعات دیکھیں اور بیٹیوں کی ہنرمندی اور صلاحیت پرانہیں شاباش دی۔ جہاں آراء وٹو نے کاشانہ میں بیٹیوں کوقیام وطعام سمیت دوسری دستیاب سہولیات کے معیارکاجائزہ لیا اورسپرنٹنڈنٹ مسزافشاں لطیف کی خدمات کوسراہا۔ جہاں آراء وٹو نے کہا ہے کہ کاشانہ کی بیٹیوں کااخلاص،پراعتماد اورباوقارانداز قابل قدربلکہ قابل رشک ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...