ڈی آر ٹی آئی اور پنجاب اسمبلی کے مابین موثر قانون سازی میں تعاون کا معاہدہ

ڈی آر ٹی آئی اور پنجاب اسمبلی کے مابین موثر قانون سازی میں تعاون کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈیمو کریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل (DRI)کی ٹیم نے جاوید احمد ملک Countary Representativeکی سربراہی میں پنجاب اسمبلی میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔پنجاب اسمبلی کی نمائندگی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے کی جبکہ DRIکی طرف سے جاوید احمد ملک نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ معاہدہ کا مقصد سینٹ آف پاکستان، نیشنل اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کا ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر کے زیادہ موثر قانون سازی کرنا ہے۔ملاقات میں ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک، سپیشل سیکرٹری چودھری عامر حبیب، ڈپٹی سیکرٹری قانون سازی پنجاب اسمبلی خالد محمود بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری محمد خاں بھٹی نے کہا کہ سپیکر چودھری پرویز الٰہی ہمیشہ اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کی بہتری کے لیے کوشاں رہے ہیں۔DRI اپنے منصوبہ سے پنجاب اسمبلی، چاروں صوبوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اس سے ملک میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو گی۔معاہدہ کے مطابق عنقریب اراکین اسمبلی کی ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا جس سے بہتر انداز میں قانون سازی کرنے میں مدد ملے گی
ڈی آر ٹی