تحریک انصافعوام کے مسائل حل کرے گی،اعجاز چودھری

تحریک انصافعوام کے مسائل حل کرے گی،اعجاز چودھری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے، ماضی کی حکومتو ں نے عوامی مسائل کے حل کے لئے عملی طورپر کچھ بھی نہیں کیا، کوٹ لکھپت، جنرل ہسپتال، کچا جیل روڈ سمیت دیگر علاقوں میں پچھلے چالیس سالوں سے سابقہ حکومتوں نے سیوریج کے پائب تبدیل نہیں کئے، علاقے کے عوام سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور ہیں، سیوریج اور پانی کے پائپوں کو پہلی ترجیح میں تبدیل کیا جارہا ہے، گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی، ن لیگ نے حلقہ این اے 133 کی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا وہ اپنی رہائشگاہ میں حلقہ این اے 133 کی مختلف یونین کونسلوں سے آئے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔

، اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہناتھاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے سستے گھروں کی تعمیر، انصاف صحت کارڈ،غریب اور مستحق افراد کے پناہ گاہوں کی تعمیر اور لنگر خانوں کا آغاز کر کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا احسن اقدام ہے،پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں، فضل الرحمان اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کے لئے بھڑکیں لگا رہا ہے،ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے،ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکالنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری ٹیم دن رات کوشاں ہے، بعدازاں پنجاب سیکرٹریٹ میں چنیوٹ سے پارٹی رہنماء میاں شوکت تھہیم اور منڈی بہاؤالدین سے پارٹی رہنماء فیصل مختار گوندل نے اعجازاحمدچوہدری سے ملاقات کی، پارٹی رہنماؤں نے اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی کی تنظٰم سازی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا،اس موقع پر فیاض بھٹی، آفتاب آفگن، سیٹھ سلیم، چوہدری ریاض، رانا قیصر، میاں ارشد، عمران مانا، امتیاز کمبوہ، فرخ امین عمران نیازی، محمد منظور، علی رضانقوی، متھاس خان، عدنان چوہدری،یونس بلا، منصور اسلام، رانا طارق جاوید، عمران میوء سمیت دیگر رہنماء وکارکنان موجودتھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...