تبدیلی سرکار کے دور میں عوام کہیں بھی محفوظ نہیں،اشرف بھٹی

تبدیلی سرکار کے دور میں عوام کہیں بھی محفوظ نہیں،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں مہنگائی اور لا قانونیت کا یہ عالم ہے کہ عوام کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں جبکہ اس وقت کوئی بھی سبزی ایسی نہیں ہے کہ جو سو روپے فی کلو روپے میں ملتی ہو ، تبدیلی سرکار نے ملک میں مہنگائی کے ریکارڈ قائم کرکے حقیقت میں قائد کے ایک ہنستے بستے پاکستان کو مہنگائی اور بے روز گاری میں تبدیل کردیا۔

کے ایک نیا پاکستان بنا دیا ہے اورا س نئے پاکستان کی پہچان یہ ہے کہ اس میں پرانے پاکستان کا ہر خوشحال طبقہ اب بد حال طبقے میں تبدیل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تو پی ٹی آئی کے با شعور ورکروں نے بھی اپنے تبدیلی سرکار کے نئے پاکستان سے پناہ مانگنی شروع کردی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...