ہائیڈرو یونین کی سیفٹی کانفرنس،چیف ایگزیکٹو لیسکو کی خصوصی شرکت

ہائیڈرو یونین کی سیفٹی کانفرنس،چیف ایگزیکٹو لیسکو کی خصوصی شرکت

  



لاہور(پ ر) محکمہ بجلی کے لائن مین اور گرڈ عملہ کو کام پر حادثات سے محفوظ کرانے کے لئے اقدامات کرتے ہوئے سٹاف کی کمی دور کی جائے،کام پر جدید حفاظتی سامان کی فراہمی، محکمانہ پیشہ وارانہ تعلیم وتربیت کے معیار کو بلند اور کام پر بجلی کے حفاظتی اْصولوں پر سختی سے عمل کرایاجائے یہ مطالبات آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے سیفٹی کانفرنس میں کئے۔ کانفرنس میں سینکڑوں کارکنوں اور شہید کارکنوں کی بیواؤں نے شرکت کی اس موقعہ پر مجاہد پرویز چٹھہ چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو نے خطاب کے دوران بجلی کے کارکنوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے شہید کارکنوں کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، سپرنٹنڈنگ انجینئرز ناصر گورمانی، محمد منظور، محمدنعیم، حاجی یونس کمبوہ، رانا عبدالشکور،اْسامہ طارق، مظفر متین، چوہدری اکرم، حاجی محمد لطیف، چوہدری جاوید، نوشیر خان، رانا اکرم، چوہدری لیاقت، نوید ڈوگر، حاجی لیاقت،ملک زبیر، رانا شوکت، زاہد امین نے بھی خطاب کیا -

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...