دھرنا سیاست کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے،شریف الدین

  دھرنا سیاست کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے،شریف الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے ضلعی صدر شریف الدین قذافی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں دھرنا سیاست مسئلہ کشمیرکاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ پاکستان بنانے کے مخالفین کی اولاد لانگ مارچ کا اعلان کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کرنا چاہتی ہیں۔مولانا فضل الرحمن کو حالات کا ادراک کرنا چاہیے سیاسی مقاصد کے لیے دین کا سہارا نہ لیں۔تحفظ ختم نبوت کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے،مولانا فضل الرحمن کے غیر ضروری اور غیر جمہوری آزادی مارچ کو مسترد کرتے ہیں۔ملک و قوم کی بد نصیبی ہے کہ آ ذادی پاکستان کے مخالفین آزادی مارچ کا ڈرامہ کر رہے ہیں،مولانا فضل الرحمن پہلے کشمیر کمیٹی کا حساب دیں۔کسی کوختم نبوت کے تحفظ کا جھوٹا نعرہ لگانے اور کشمیر کاذ کو محض اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ملک میں سیاسی مذہبی فرقہ واریت کی قطعی گنجائش نہیں ہے،حکومت مسئلہ کشمیر پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرے۔حکومت ملک وقوم پر مہنگائی کا بوجھ کم کرے،ڈالر کی بجائے پاکستان، چین، ترکی، ایران، سعودی عرب سے مشترکہ کرنسی سے کاروبار کیا جانا چاہئے۔دریں اثنا