ملک شدید بحران کا شکار، حکمرانوں کو ادراک نہیں، حاصل بزنجو

ملک شدید بحران کا شکار، حکمرانوں کو ادراک نہیں، حاصل بزنجو

  



کوئٹہ(آن لائن) ملک اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کو ادراک ہی نہیں ہے کہ ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری‘ مہنگائی اور بدامنی کا طوفان برپا ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے قائد سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کراچی میں سینئر کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت این پی سندھ کے صدر رمضان میمن نے کی‘ میر حاصل بزنجو نے کہا ہم نے روز اول سے ہی عوام کے حق حاکمیت کے حصول کو اپنی سیاست کا نصیب العین بنایا ہے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جب تک ملک سہی معلون میں وفاقی طورطریقے اور جمہوری انداز میں نہیں چلایا جائے گا تو نہ ہی ملک میں خوشحالی آسکے گی اور نہ ہی قوموں کی برادری میں ہمارا کوئی مقام ہوگا انہوں نے کہا کہ آج ہم داخلی طورپر پسماندگی‘ بدامنی اور غیر یقینی صورت کا شکار ہیں جبکہ خارجہ پالیسی کے میدان میں دنیا کا کوئی ملک ہمارا طرف دار نہیں ہمارا ملک قوموں کی برادری میں تنہا کھڑا ہے اور یہ نتیجہ ہے ہماری حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کاہے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی اس وقت ملک کی چاروں قومی وحدتوں میں اپنی تنظیم کے ساتھ موجود ہے پارٹی کے کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹی تنظیم کو منظم اور مضبوط کریں اورپارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔

حاصل بزنجو

مزید : علاقائی


loading...