خیبرپختونخوا حکومت نے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے کر لی

  خیبرپختونخوا حکومت نے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے کر لی

  



پشاور(آئی این پی) خیبر پختونخوا حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس گزشتہ روزمنعقد ہوا،جس میں گورنر کے پی شاہ فرمان، وزیر اعلی محمود خان اور پی ٹی آئی کے پارلیمانی ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں طے پایا کہ جے یو آئی کے احتجاج میں صوبائی اسمبلی کے ارکان اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہیں گے اور عوامی رابطہ کر کے احتجاج کے منفی اثرات سے عوام کو آگاہ کریں گے۔ مدارس کے طلبہ کے والدین سے رابطہ کرکے انہیں بچوں کو سیاست اور احتجاج سے دور رکھنے کی اپیل کی جائیگی۔

خیبرپختونخوا حکومت

مزید : علاقائی