فراڈ کیس، عاطف زمان کیخلاف 30 سرمایہ کاروں کا نیب سے رابطہ
کراچی (آئی این پی)عاطف زمان فراڈ کیس میں نیب کی جانب سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے، عاطف زمان کے خلاف تیس سرمایہ کاروں نے نیب سے رابطہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عاطف زمان فراڈ کیس میں تیس سرمایہ کاروں نے نیب سے رابطہ کرلیا۔نیب کی جانب سے بڑے پیمانے پر جعلسازی کیس کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی،تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ عاطف زمان نے بھاری سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر بڑی تعداد میں عوام کو دھوکا دیا، ٹائر بزنس میں پرکشش سرمایہ کاری کا خواب دکھا کر فراڈ کیا گیا۔
نیب رابطہ