بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل،ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل،ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے بن عالم ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں ملوث 3ملزم محمد اعظم، محمد آصف اور ناظم علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع کردی۔گزشتہ روز تینوں ملزمان کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا،فاضل جج نے ملزموں کی حاضری مکمل کرنے کے بعد ان کے جوڈیشل ریمانڈ مین توسیع کردی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سادہ لوح افراد کو پلاٹ دینے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے سے محروم کیا، ملزمان نے پلاٹ دینے کا جھانسہ دے کر 20 ہزار روپے کے فارم تقسیم کئے،علاوہ ازیں عدالت نے الخیرہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے خوردبرد کرنے کے کیس کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کردی، عدالت نے اس کیس کے دو ملزمان پرویز اقبال اور مبشراسحاق کو دوبارہ سماعت پرپیش کرنے کا حکم دیاہے۔عدالت نے ملزمان کی پلی بارگنیگ کی درخواست پر ملزمان کے وکلا کو حتمی دلائل کے لئے بھی طلب کرلیا ہے،دونوں ملزمان نے پلی بارگینگ کی درخواست عدالت میں جمع کرارکھی ہے،ملزمان کے خلاف متعدد شکایات وصول ہونے پر نیب نے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔

مزید : علاقائی


loading...