انویسٹی گیشن پولیس کے چھاپے، 2مغوی بازیاب، ورثا کے حوالے

انویسٹی گیشن پولیس کے چھاپے، 2مغوی بازیاب، ورثا کے حوالے

  



لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس نے دو مغویوں کو بازیاب کروا کر ورثا کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مغوی محمد شہزاد ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر کام کرتا تھا، واپسی پر گھر کاراستہ بھول گیاتھا۔انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار نے مغویہ شہناز بی بی کوفیصل آباد سے بازیاب کروا کرورثاء کے حوالے کیا۔مغویہ گھریلو ناچاکی کی وجہ سے گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔مغویان کے ورثا ء نے تھانہ جات میں اغوا کے مقدمات درج کروا رکھے تھے۔ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن اور صدر کی طرف سے مغویان کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیمز کو شاباش دی۔

مزید : علاقائی