میشاء شفیع کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 26اکتوبر تک ملتوی

  میشاء شفیع کیخلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 26اکتوبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج امجدعلی شاہ نے گلوکار علی ظفر کی طرف سے گلوکارہ میشاء شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 26اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوے میشا شفیع کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے ہیں، عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف بیان بازی سے روک دیاہے۔عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو گلوکارہ میشا شفیع پیش نہیں ہوئیں، عدالت کو ان کے وکیل نے بتایا کہ وہ برطانیہ میں ہیں،جلد عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کرائیں گی، میشا شفیع کے دیگر گواہ کراچی ہیں اس وجہ سے وہ پیش نہیں ہوسکے،اس پر عدالت میں علی ظفر کے وکیل نے کہا کہ میشا شفیع جان بوجھ کر کیس کو طول دے رہی ہیں،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد گلوکارہ میشا شفیع کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوے کیس کی سماعت 26اکتوبر تک ملتوی کردی۔
گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف گلوکارعلی ظفر نے ہتھک عزت کا دعوے دائر کررکھا ہے کہ جس میں کہا گیاہے کہ میشا شفیع نے اس پر بے بنیاد الزامات لگائے تاکہ اس کی شہرت کو نقصان پہنچایا جا سکے،عدالت میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔یادرہے کہ عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع نے بھی گلوکارعلی ظفر کے خلاف استغاثہ دائر کررکھا ہے جس کی سماعت بی اگلی تاریخ پر ہوگی۔

مزید :

علاقائی -