28ویں ''مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس'' کے 14 رکنی وفد کا ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ

28ویں ''مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس'' کے 14 رکنی وفد کا ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر ...

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)28ویں ''مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس'' کے شرکاء کے 14 رکنی وفد نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا۔ڈائریکٹرمحمد اشفاق کی سربراہی میں وفدکے ارکان نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان سے ملاقات کی۔ وفد میں ایڈمنسٹریٹو،پولیس، نیب،ریلوے اور دیگر محکموں کے افسران شامل تھے۔حسن ہیر ن ہوتی، کامران سعید، محمد عامر مارتھ، محمد عمران، سمیعہ مستنصر، سید شاہ جہاں، صباء فہد،انتخاب عالم،طارق نواز، مہوش خادم، صباء اعجازاورعثمان علی ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ اشفاق خان نے شرکاء کو لاہور پولیس کے مختلف ونگز اور آپریشنل ورکنگ بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہوراسماعیل الرحمٰن کھاڑک، ایس پی سیکورٹی محمد نوید، ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین اور ایس پی سول لائنز دوست محمد نے بریفنگ میں شرکت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس میں سمارٹ ای پولیسنگ کو فروغ اور اکاؤنٹیبلٹی سسٹم مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ بہترکرائم کنٹرول مینجمنٹ سٹرٹیجی اور ہیومن ریسورس ڈسٹری بیوشن کی وجہ سے آج انٹر نیشنل رینکنگ میں لاہور زیادہ محفوظ شہر ہے۔تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، آپریشنز رومز، پولیس خدمت مراکز،موبائل یونٹس اور خدمت کاؤنٹرز کے ذریعے عوامی خدمات میں بہتری لائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے جرائم پر قابو پانے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام،فری ایف آئی آر رجسٹریشن اور کمیونٹی پولیسنگ جیسے عوام دوست اقدامات کے ذریعے پولیسنگ کا معیار بہتر بنایا جا رہا ہے۔وفد کے شرکاء نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے بذریعہ سوالات مختلف امور بارے آگاہی حاصل کی۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے وفد کو لاہور پولیس کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ مزید برآں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے وفد نے تھانہ پرانی انار کلی کا بھی دورہ کیا۔ وفد کے شرکاء نے فرنٹ ڈیسک، حوالات سمیت تھانہ انارکلی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ایس پی سول لائنز دوست محمد نے وفد کو تھانہ انار کلی کی قدیم تاریخ اور اہمیت بارے آگاہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر وفد کے ارکان کو1861 ء میں قائم ہونے والے تھانہ انارکلی اور یہاں درج ہونے والے اہم سیاسی مقدمات بارے بھی تفصیل سے بتایا۔

مزید : علاقائی


loading...