سکھ یاتریوں کی خصوصی ٹرین 8سو یاتریوں کو لیکر کراچی سے ننکانہ روانہ

  سکھ یاتریوں کی خصوصی ٹرین 8سو یاتریوں کو لیکر کراچی سے ننکانہ روانہ

  



کراچی(این این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کے لئے کراچی میں بھی گردوارے کیلئے جگہ مختص کریں گے، وعدہ ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔بابا گرو نانک کے 550 ویں سالگرہ کے موقع پر سکھ برادری کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی ٹرین سروس کا اہتمام کیاگیاہے۔ ٹرین جمعرات کی صبح کراچی کے سٹی اسٹیشن سے 800یاتریوں لے کرننکانہ صاحب روانہ ہوگئی۔گورنرسندھ نے نیک خواہشات کے ساتھ سکھ یاتریوں کو الوداع کیا۔ اسپیشل ٹرین8بوگیوں پر مشتمل800 سکھ یاتریوں کو لے لیکر کراچی سے ننکانہ صاحب پہنچے گی۔ بابا گرو نانک کی سالگرہ کی مناسبت سے اسپیشل ٹرین کو خوبصورتی سے سجایا گیاتھا۔اس موقع پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ تمام سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک کی550 ویں جنم دن کے موقع پر مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پروفاقی وزیر ریلوے کا اسپیشل ٹرین چلانے کا انتظام خوش آئند ہے۔ سکھ بھائی بہنیں اپنی یاترا پر انتہائی مذہبی جذبات کے ساتھ روانہ ہورہے ہیں جو کہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ کسی بھی مہذب ملک کا مہمانوں سے رویہ اپنانے کا طریقہ ہے، ہم نے دیکھا ہے ہندوستان کیسے اقلیتوں کیساتھ سلوک کرتا ہے۔ہم نے سکھ اور ہندویاتریوں کے بارڈر کھولے ہیں، ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہوتا ہے لیکن پاکستان میں اقلیتوں کو گلے لگایا جاتا ہے اور برابر کے حقوق دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اقلیتوں سے عزت واحترام کارشتہ ہے، مذہب لوگوں کاپاکستان پراتنا ہی حق ہے جتنا ہمارا، سکھ یاتریوں نے کہا ہے کہ کراچی میں ہمارا کوئی گردوارہ نہیں، وزیراعظم سے بات کروں گا کراچی میں بھی گردوارہ ہونا چاہئے، وفاق سے ملکر کراچی میں بھی گردوارے کے لئے جگہ مختص کریں گے۔کشمیر کے حوالے گورنرسندھ نے کہا کہ آج کشمیرمیں کرفیو کو60 دن سے زائد ہوچکے، بھارتی فورسز نے کشمیرمیں ظلم وبربریت کی انتہا کردی ہے، وعدہ ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ بھارتی فوج نے کشمیر میں ظلم وبربریت مچائی ہوئی ہے۔

سکھ یاتری

مزید : علاقائی


loading...