حکومت کیساتھ 6 نکاتی معاہدہ ہوا،سست روی پر تحفظات ہیں،اختر مینگل
کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے وفاقی حکومت کے ساتھ کسی وزارت یا ذاتی مفادات کے لئے ہمارے پارٹی کامعاہدہ نہیں ہوا ہے بلکہ چھ نکات پر معاہدہ ہوا ہے،ایک سال گزرنے کے باوجود سست روی پر ہمارے پارٹی کے تحفظات ہیں حلقہ انتخاب سمیت صوبہ کے عوام کے مشکلات اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں ان کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،کوئٹہ کے لئے چالیس کروڑ روپے رکھے ہیں جن پر جلد کام شروع ہو گا ان میں دو بڑے ڈیم ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکر پارٹی کے سرمایہ ہیں ان کی پارٹی کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں آفسران عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست کریں انہوں نے کہا کہ آج میرا دورہ کرخ صرف تعزیت کے لئے تھا بہت جلد کرخ کا دورہ کروں گا یہاں پارٹی کارکنوں سیمت حلقہ کے عوام سے تفصیلی ملاقات کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی ورکرز سے بات چیت کے دوران کیا۔
اختر مینگل