لاہور ڈویژن میں جلد کیسوں کی سماعت کیلئے ماڈل کورٹس کی تعداد 7 ہو گئی

  لاہور ڈویژن میں جلد کیسوں کی سماعت کیلئے ماڈل کورٹس کی تعداد 7 ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے عدالت عالیہ کے حکم پر لاہور ڈویژن میں جلد کیسوں کی سماعت کے لئے ماڈل کورٹس کی تعداد 7کردیں،جلد سماعت کے لئے مقدمات متعلقہ عدالتوں میں بھجوانے کا کام شروع کردیاگیاہے۔لاہور میں ایک ریجنل ڈویژن کورٹ بھی تشکیل دی گئی ہے، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے عدالت عالیہ کے حکم پر سیشن کورٹ میں 4،ضلع کچہری میں ایک،ماڈل ٹاؤن میں ایک اور سول کورٹ میں ایک عدالت کو ماڈل کورٹ کا درجہ دے دیا ہے،اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے،مادل کورٹوں میں پرانے اور نئے مقدمات منتقل کئے جا رہے ہیں،واضح رہے کہ سیشن کورٹ ایڈیشنل سیشن جج فیض الحسن اور ارشد جاوید کی عدالت بطور ماڈل کورٹ کام کر رہیں تھیں اب دو عدالتوں کا مزید اضافہ کردیاگیاہے،جس میں ایڈیشنل سیشن جج اسلم گوندل اور محمود الحسن پر مشتمل دو عدالتیں قائم کردی گئی ہیں، اب سیشن کورٹ میں ماڈل کورٹ کی تعداد چار ہو گئی ہے،اسی طرح ضلع کچہری میں سول جج ظفر فرید ہاشمی اور ماڈل ٹاون میں سول جج بشری انور کی عدالت کو ماڈل کورٹ کا درج دیا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -