متبادل توانائی پالیسی کے فریم ورک کی منظوری دیدی گئی

  متبادل توانائی پالیسی کے فریم ورک کی منظوری دیدی گئی

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ نے متفقہ طور پر متبادل توانائی پالیسی کے فریم ورک کی منظوری دے دی۔جمعرات کو متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ کی وفاقی وزیر پاور جناب عمر ایوب خان کی زیر صدارت اہم میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں پاکستان کی نئی متبادل توانائی پالیسی کے ڈرا فٹ پر غور کیا گیا۔متبادل توانائی ڈویلپمنٹ بورڈ نے متفقہ طور پر متبادل توانائی پالیسی کے فریم ورک کی منظوری دے دی۔بورڈ جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہے نے پالیسی کو مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کی منظوری دی۔ پاکستان کی نئی متبادل توانائی پالیسی کا مسودہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ترتیب دی گئی ہے۔ پالیسی پر تمام سٹیک ہولڈرز کے تفصیلا ت مشاورت کی گئی ہے۔

متبادل توانائی

مزید : علاقائی


loading...