زرداری کو طبی سہولیات نہ دینا اقدام قتل کے برابر،چودھری منور انجم

  زرداری کو طبی سہولیات نہ دینا اقدام قتل کے برابر،چودھری منور انجم

  



اسلام آباد (این این آئی)مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی چودھری منور انجم نے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو طبی سہولیات نہ دینا اقدام قتل کے برابر ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سندھ میں نیب گردی وفاق کیلئے خطرناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ رینجرز کی ڈھال میں نیب سیاسی رہنماؤں کے گھروں پر حملے بند کرے۔ انہوں نے کہاکہ سید خورشید شاہ اور اعجاز جکھرانی کے گھروں کی تلاشی ریاستی دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاق صوبوں کی خود مختاری سے چھیڑ چھاڑ بند کرے۔

چودھری منور

مزید : علاقائی