عالمی بینک کے وفد کی فیصل واوڈا سے ملاقات، پانی کے شعبہ میں حکومت کی کوششوں اور کام کو سراہا 

 عالمی بینک کے وفد کی فیصل واوڈا سے ملاقات، پانی کے شعبہ میں حکومت کی ...

  



 اسلام آباد(آن لائن) عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان پچھا موتھو ایلن گوون نے ملک میں پانی کے شعبہ میں بہتری اور پیش رفت کے لئے موجودہ حکومت خصوصاً وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی کوششوں اور کام کو سراہا ہے۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان پچھا موتھو ایلن گوون کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا سے یہاں اسلام آباد  میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزارت آبی وسائل کے سیکرٹری محمد اشرف کے علاوہ کئی دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ عالمی بینک نے وزارت خصوصاً وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی طرف سے داسو ہائیڈور پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں درپیش مسائل کو حل کرنے سمیت شروع کئے گئے مختلف کاموں کی تعریف اور ستائش کی اور پانی کے شعبہ میں بہتری لانے سمیت داسو ہا ئیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے اراضی کے حصول کے لئے کاوشوں کو بھی سراہا۔انہوں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر جاری کام میں پیش رفت سمیت پانی کی گنجائش سے متعلقہ مختلف امو رپر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے انہیں آبی وسائل کے شعبہ کے لئے لائحہ عمل سمیت  شعبہ آبی وسائل کی بہتری کے لئے وزارت کے مختلف کاموں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ 

 عالمی بینک

مزید : علاقائی


loading...