دین اسلام معاشرتی امن ا ور استحکام کا علمبردار ہے، علی محمد خان

   دین اسلام معاشرتی امن ا ور استحکام کا علمبردار ہے، علی محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آ ئی این پی)پارلیمانی امور کے وفاقی وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ و استحکام موجود ہ دور کا اہم ترین تقاضا ہے تاکہ وطن عزیز کو تعصبات اور منافرتوں سے پاک کرکے مثالی معاشرہ تشکیل دیکر ترقی و خوشحالی کی منزل مقصودسے ہمکنار کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کے زیراہتمام پیغام پاکستان سنٹر کے تعاون سے 21ویں صدی میں بین المذاہب مکالمہ کے عنوان سے منعقد ہونیوالی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ ہمارا مقدس دین اسلام معاشرتی امن و استحکام کا علمبردار دین حق ہے، ہمارے پیارے نبی اکرم صرف مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ پوری عالم انسانیت کے ہادی ورہبر ہیں اور آپ کی حیات طیبہ ہرذی شعور انسان کیلئے بہترین لائحہ عمل ہے، آنحضور نے ریاست مدینہ میں معاشرتی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے قیام کیلئے یہودیوں کیساتھ بھی معاہدہ فرمایا تھا، میثاق مدینہ کے نقاط موجودہ دور کیلئے بھی قابل تقلید رہنمااصول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دستور میں بھی ہر شہری کو مکمل مذہبی آزادی کی ضمانت دی گئی ہے، اس لیے تمام شہریوں کو ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی مثالی معاشرے کی تشکیل کیلئے جیو اور جینے دو کے اصول پر عمل پیرا ہوکر باہمی اتحاد ویگانگت کو فروغ دینے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔
علی خان

مزید :

علاقائی -