سٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،104ملزم گرفتار 

  سٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،104ملزم گرفتار 

  



لاہور(کرائم رپورٹر) سٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی سٹی ڈویڑن سید غضنفر علی کی زیرِنگرانی سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث104ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 گینگز کے 10 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکلیں، 1 رکشہ،10 موبائل فونز،50 ہزار روپے نقدی و اسلحہ برآمد کیا گیا۔

 ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران25 ملزمان کے قبضہ سے24پسٹلز،01 رائفل اور گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران21 ملزمان کے قبضہ سے 03کلوگرام سے زائدچرس،260 گرام ہیروئن اور107 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران04 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈکیتی، چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 05 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 04 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 22 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔  

مزید : علاقائی