ہنجروال، دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے14افراد زخمی

    ہنجروال، دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے14افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(کرائم رپورٹر) ہنجروال کے علاقے میں دو لیگی گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہو گئے، فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔موقع پر موجود دیگر افراد نے بھاگ اور زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقے اتفاق ٹاؤن میں ملک منیر حسین اور اسلم بارا گروپ کے ارکان کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد بلال، طلال،ہارون،گل خان،ارشد،عامر، فہد، شوکت،شہباز،ساجد،شہزاد اور رمضان وغیرہ زخمی ہو گئے، موقع پر موجود دیگر افراد نے بھاگ اور زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر کے 3 افراد کو اپنی حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق وقوعہ راستہ نہ دینے پر پیش آیا۔

مزید :

علاقائی -