کوٹ لکھپت میں تیز رفتار مزداکی زد میں آکرنوجوان جاں بحق 

کوٹ لکھپت میں تیز رفتار مزداکی زد میں آکرنوجوان جاں بحق 

  



  لاہور(کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں تیز رفتار مزدا نے 30 سالہ شخص کو کچل کر ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے چند رائے روڈ پر گزرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار نذیر سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا کر پیچھے سے آنے والے تیز رفتار مزدا کے ٹائروں تلے آکر موقع پر جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردیا۔ فیکٹری ایریا کے علاقے میں 35 سالہ شخص نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے رہائشی 35 سالہ افضل کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکا ڈاکٹروں کے مطابق متوفی کی موت زہریلی چیز کھانے سے واقع ہوئی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا، اہلخانہ کے مطابق متوفی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...