پولیس ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہ کرسکی، مقدمات التوا کا شکار

  پولیس ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہ کرسکی، مقدمات التوا کا شکار

  



لاہور(نامہ نگار)ماتحت عدالتوں میں پولیس پاک سری لنکن میچ کی سیریز ختم ہونے کے باوجودچھٹے روز بھی ملزمان کو جیل سے لا کر عدالتوں میں پیش نہیں کرسکی، جس کی وجہ سے عدالتوں میں کام نہ ہوسکااورہزاروں مقدمات التوا کا شکار ہوئے۔ماتحت عدالتوں میں پولیس کی مصروفیت کی وجہ سے کسی بھی ملزم کو جیل سے لا کر عدالتوں میں پیش نہ کیا گیا، ملزمان پیش نہ ہونے پر کسی بھی فوجداری مقدمات میں کارروائی نہ ہوسکی عدالتوں میں مسلسل چھ روز سے اگلی تاریخیں دی جا رہی ہیں، عدالتوں میں ملزمان کے پیش نہ ہونے سے ہزاروں فوجداری مقدمات التوا کا شکار ہوگئے، سائلین عدالتوں سے تاریخیں لے کر چلے گئے۔ عدالتوں میں حصول انصاف کے لئے آنے والے سائلین کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں تاریخیں پڑنے کی وجہ سے اب گواہوں نے بھی ساتھ چلنے سے انکار کردیا ہے۔

مزید : علاقائی