سمن آباد، میا ں بیوی کے قتل میں ملوث 2ملزم گرفتار

  سمن آباد، میا ں بیوی کے قتل میں ملوث 2ملزم گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس سمن آباد نے ڈیڑھ ماہ قبل ہونیوالی دوہرے قتل کی سنگین واردات میں ملوث دوخطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس سمن آباد نے کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے میاں بیوی کے دوہرے قتل کی سنگین واردات میں ملوث دو خطرناک ملزمان گل شیر عرف گلو اور محمد اعظم کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان ڈیڑھ ماہ قبل مقتولین اسد اور کائنات کو لو میرج کی رنجش پر قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔مقتولہ کائنات کے ماموں اعظم اور بھائی گل شیر نے انہیں صلح کے بہانے گوجرنوالہ سے لاہور اپنے گھر سمن آباد بلایا اوربعد میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے مقتول اسد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ مقتولہ کائنات کو سروس ہسپتال لایا گیالیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی تھی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن شازیہ سرورنے سفاک ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی