کیشورہسپتال ٹاؤن شپ کے خلاف 3 لاکھ 50ہزارروپے ہرجانے کا دعویٰ خارج

  کیشورہسپتال ٹاؤن شپ کے خلاف 3 لاکھ 50ہزارروپے ہرجانے کا دعویٰ خارج

  



لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج قمر اعجاز نے کیشورہسپتال ٹاؤن شپ کے خلاف 3 لاکھ 50ہزارروپے ہرجانے کا دعویٰ خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو پنجاب ہیلتھ کئر کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے دوران سماعت قراردیا کہ ڈاکٹروں کے خلاف یہ فورم نہیں ہے،صارف عدالت میں عاصم یونس نے کشورہسپتال کے خلاف ڈیلیوری کے دوران بجے کو مار دینے پر ہسپتال کے ڈاکٹر اور انتظامیہ کے خلاف ہرجانے کا دعوے دائر کررکھا تھا۔

،عدالت نے مذکورہ دعویٰ کو خارچ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کے خلاف صارف عدالت کوئی کارروائی نہیں کرسکتی،ڈاکٹروں کے لئے الگ سے پنجاب ہیلتھ کیر کمیشن بنا ہوا ہے،اس میں درخواست دی جائے۔علاوہ ازیں صارف عدالت میں شہری نے احمد فیبرک شاپ باغبانپورہ کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔عدالت نے 11نومبر تک ملتوی کردی۔شہری عاصم کی جانب سے دائر دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ اس نے چار لیڈیز سوٹ دکان سے خریدے جو ناقص کوالٹی کے تھی ان کو واپس کرنے کے لئے دکاندار سے دوبارہ رابط کیا لیکن اس نے بات سننے سے انکار کردیا جس سے اسے ذہنی کوفت کا سامنا کرناپڑا،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...