محکمہ مال کے افسران کی ملی بھگت سے فراڈ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    محکمہ مال کے افسران کی ملی بھگت سے فراڈ کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

  



لاہور (کر ائم رپو رٹر)اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے محکمہ مال کے افسران کی ملی بھگت سے فراڈ کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سابق چیئرمین ملک انور کھوکھر نے جعل سازی سے ہتھیایا گیا رقبہ دھوکہ دہی سے فروخت کیا تھا۔ ملزم محمد انور کھوکھر نے محکمہ مال کے عملے کی ملی بھگت سے دستاویز رجسٹری میں درج حصص کو خلاف حقائق انتقال کروایا اور مدعی مقدمہ کے حصص رقبہ 5کنال 12مرلے دھوکہ دہی سے اپنے نام اندراج کروایا اور اپنے حصص رقبہ 2کنال 16مرلے مدعی مقدمہ کے نام کروا دیاتھا۔

انتقال مذکورہ کو ملزم جمیل احمد گرداور نے دستاویز رجسٹری میں درج حصص کے مطابق پڑتال نہ کی بلکہ انتقال میں درج حصص کو درست قرار دیتے ہوئے پڑتال ریکارڈ کیا اور محمد اسمعیل شاہد تحصیلدار نے انتقال تصدیق کر دیا۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن تحقیقات کے بعد گرداور جمیل احمد کو پہلے گرفتار کر چکی ہے اور تحصیلدار کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی