آ شیانہ روڈپرپولیس مقابلہ ایک ڈاکوگرفتار، 2ساتھی فرار

  آ شیانہ روڈپرپولیس مقابلہ ایک ڈاکوگرفتار، 2ساتھی فرار

  



لاہور(کر ائم رپورٹر)آشیانہ روڈ پرپولیس ریسپانس یونٹ اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا اور اس کے دیگر 2ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ شہری سلامت نے موقع پر پہنچ کر ڈاکو کی شناخت کر لی اور ویڈیو بیان میں شہری نے اپنے ساتھ ہونے والی واردات سے آگاہ بھی کیا۔گرفتار ہونے والا ڈاکو وقاص معمولی زخمی ہے جو کہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

ایس پی ڈولفن بلال ظفرنے کہا کہ فورس اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں اللہ تعالیٰ نے آپ میں وہ اوصاف پیدا کیے ہیں جو کسی اور کے نصیب میں نہیں ہوتے۔ انہوں نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ جب بھی اپنے اردگرد جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی سرگرمیاں دیکھیں توفوراً ریسکیو15 پر اطلاع دیں تاکہ پولیس آپ کی مدد کے لئے پہنچ سکے اس موقع پرایس پی ڈولفن نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر بھر میں ڈولفن سکواڈ و پیروکی ٹیمیں دن رات سر گرم عمل ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...