تعلیمی اداروں کے گرد ونواح منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن،409گرفتار

  تعلیمی اداروں کے گرد ونواح منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن،409گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس آپریشنز ونگ کی جانب سے شہر کے تعلیمی اداروں کے گرد نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ابتک 409 منشیات فروش گرفتار کرکے 397مقدمات درج کئے۔ تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویژن نے96، کینٹ ڈویژن 85، سول لائن ڈویژن29، صدر ڈویژن103، اقبال ٹاؤن ڈویژن43جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے53ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے116کلو877گرام چرس،572گرام ہیرو ئن، 62.5 گرام آئس، 580گرام نشہ آور کیپسول،9کلو600گرام بھنگ اور2876 لیٹرشراب بھی برآمدکی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا کہ منشیات کے مستقل خاتمے کے لئے لاہور پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے درمیان انفارمیشن شیئرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ طلبا و طالبات کو نشے میں مبتلا کرنے والے سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، زیرو ٹالرنس اپنایا جا رہا ہے۔لاہور پولیس کا شہر بھر سے منشیات فروشی کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کا قلع قمع کر کے رہیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کے نقصانات بارے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں روزانہ کی بنیاد پرانسداد منشیات کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیئے جا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...