حکومت مذاکرات کے ذریعے تاجروں کے مسائل حل کرے،نوا ز پپو

حکومت مذاکرات کے ذریعے تاجروں کے مسائل حل کرے،نوا ز پپو

  



لاہور (سٹی رپورٹر)صدر انجمن تاجران ہال روڈ کے سینئر نائب صدر حاجی نواز پپو کی زیر صدارت اجلاس میں واصف معراج،چوہدری نیاز،ظفر اقبال،عمران میمن،وکیل احمد،علی اکبر اور میاں اکبر نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی نواز پپو نے کہا کہ تاجر برادی اس وقت بہت مشکلات کا شکار ہے ایک طرف جہاں تاجر اسلام آباد میں احتجاج کر رہے تو دوسری جانب حکومت بھی ان کے مطالبات کو ماننے پر تیار نہیں ہے،حکومت کو چاہئے کو تاجروں کے ساتھ ٹیبل ٹاک کرکے مسائل کا حل نکالے،اگر تاجروں کے تحفظات ہیں تو ان کو دور کیا جائے،اس طرح کاروبار زندگی ٹھپ ہونے سے ملکی ریونیو کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔

نواز پپو

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...