ادویات بنانے والے 3389یونٹس کی چیکنگ،147کو سیل کر دیا گیا

  ادویات بنانے والے 3389یونٹس کی چیکنگ،147کو سیل کر دیا گیا

  



لاہور(پ ر)ڈرگ کنٹرول ونگ،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے پراونشل ڈرگ کنٹرول ایکٹویٹی کے حوالے سے اپنی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ گذشتہ ماہ چیف ڈرگزکنٹرولرآفس،پنجاب کے فیلڈ افسران نے 3389ادویات کے یونٹس کا معائنہ کیا اور 147یونٹس سیل کیے۔انسپکشن کے لیے کل 772 ادویات کے نمونہ جات لیے گئے،جن میں سے 44 ناقص اور 20سمپلز غیرقانونی قرار پائے۔ادویات کے 268کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ اور46 پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوائے گئے۔ 09کیسز میں F.I.R رجسٹرڈ، 161 کیس ڈرگ کورٹس میں پراسیکیوشن کے لیے بھجواتے ہوئے7 کا فیصلہ سنایا گیا۔۔ ان کیسزمیں 2.95ملین روپے کی مد کا جرمانہ کیا گیا۔ پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے گزشتہ ماہ1552 اودویات کے سمپلز رپورٹ کیے، جن میں سے 1433 سمپلز پاس قرار پائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...