تحریک قوت عوام کے زیراہتمام ٹی بی پر سیمینار آج ہو گا

  تحریک قوت عوام کے زیراہتمام ٹی بی پر سیمینار آج ہو گا

  



لاہور(پ ر)تحریک قوت عوا م کے زیراہتمام آج فاؤنٹین ہاؤس لاہور میں ٹی بی پر سیمینار ہوگا جس کی صدارت ڈاکٹر محمد ظفر علی راجا ایڈووکیٹ کریں گے مہمان خصوصی ڈاکٹر سید محمد عمران شاہ، چودھری محمد طفیل احمد، ڈاکٹر محمد رب نواز خانزادہ اور ڈاکٹر محمد شوکت علی چودھری کریں گے۔ مقررین میں عبدالجبار عابد کمالوی، پروفیسر محمد سعادت سعید، میاں حبیب احمد، ڈاکٹر علی محمد، حکیم محمد احمد سلیمی، محمد طاہر تجمل چودھری، کونسلر ڈاکٹر محمد یاسر نیاز، رانا تاب عرفانی، رانا محمد اظہار بابر اور سعید محمد فیصل علی گیلانی خطاب کریں گے۔مقررین چیسٹ کے بارے میں خطاب کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...