مختلف شخصیات کی جانب سے امتیاز راشد کے انتقال پر اظہار تعزیت

  مختلف شخصیات کی جانب سے امتیاز راشد کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں شریف الدین قذافی،محمد عمر قریشی،قاری سیف اللہ نقشبندی،غلام محی الدین،محمد افتخار خاں،شیخ محمد نواز قادری نے سینئیر صحافی امتیاز راشد کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتیاز راشد ایک نیک دل انسان تھے۔ وہ پاکستان کے محب تھے اور ان کو دینی جماعتوں سے بہت پیار تھا۔ان کی فرقہ واریت کے خلاف کوششوں کو ہم سراہتے رہیں گے۔ یہ جو جنگ اخبارکو نقصان ہوا ہے ان کی وفات کے بعد جو خلا ہے اس کوپ ر کرنا نا ممکن ہے۔

ہمیں ان کے ساتھ دلی ہمدردی ہے،ہم ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اور دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک و تعا لیٰ ان کی مغفرت فرما کر ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔