جسمانی کے ساتھ ذہنی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے،پروفیسر نیاز

جسمانی کے ساتھ ذہنی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے،پروفیسر نیاز

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازا حمد اختر نے کہاہے کہ صحت مند معاشرے کیلئے صحت مند ذہن ضروری ہے وہ پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام محکمہ بہبودِ آبادی حکومت پنجاب، ضلعی آفس پاپولیشن ویلفیئر لاہور، نوجوان دوست مرکز، فیملی ہیلتھ کلینک، جناح ہسپتال اور لیڈی ویلینگٹن ہسپتال لاہور کے اشتراک سے ذہنی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی ڈاکٹر صائمہ داؤد، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیازا حمد نے کہا کہ مشکلات میں پریشان ہونے کی بجائے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنے سے ذہن کو سکون ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کی طرف سے یونیورسٹی اساتذہ، طلباء اور ملازمین کو نفسیاتی مسائل کے بارے میں مزید آگاہی دینے کیلئے ادارہ تعلیم و تحقیق میں خصوصی سٹالزبھی لگائے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...