بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں آرمی نے اہم کردار اداکیا،انصر مجید

    بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں آرمی نے اہم کردار اداکیا،انصر مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان نے کہاہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں پاک آرمی، پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے بنیادی کرداراداکیا، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے شاندارکھیل پیش کرنے پرمبارکباددیتے ہیں،صوبائی وزیر انصرمجیدخان نے کہاکہ شائقین کرکٹ کولاہورمیں تفریح کابہترین موقع دیاگیا،لاہوریوں نے شاندار کرکٹ دیکھ کرانتظامیہ کی کاوش کوخوب سراہا، پرامن کھیل کے انعقادسے پوری دنیامیں پاکستان کی جانب سے امن کاپیغام پھیلا، پاکستان کی عوام، فوج اورپولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کافی حدتک بہترہوگئی ہے۔

،وزیر محنت پنجاب نے کہاکہ دنیاکی تمام کرکٹ ٹیموں کوپاکستان میں شاندارکھیل کیلئے خوش آمدیدکہیں گے،انہوں نے کہاکہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمدکروایاجارہاہے، میچوں کی سکیورٹی کوفول پروف بنانے کیلئے تمام تروسائل کو بروئے کارلایاگیا۔