سکینڈری سکول ایجوکیٹرز کیلئے پی سی ایس ٹیسٹ کا حکم زیادتی ہے،چودھری سرفراز

  سکینڈری سکول ایجوکیٹرز کیلئے پی سی ایس ٹیسٹ کا حکم زیادتی ہے،چودھری سرفراز

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، نجم النساء، عابد محمود ڈوگر، صفدر کالرو، مرزا اختر بیگ، منیر انجم، امتیاز طاہر و دیگر نے کہا ہے کہ سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز(SSE's)کی ریگولرائزیشن کے لئے دوبار ہ پبلک سروس کمیشن سے ٹیسٹ و انٹرویو پاس کرنے کے کا حکم دینا سراسر ناانصافی و زیادتی ہے کیونکہ یہ کنٹریکٹ اساتذہ باقاعدہ این ٹی ایس ٹیسٹ و انٹرویو پاس کر چکے ہیں۔قبل ازیں بھی جتنے SSE's کو ریگولر کیا گیا ان کا دوبارہ ٹیسٹ و انٹرویو نہیں ہوا تو اب کیوں ایسا کالا قانون نافذ کرکے اساتذہ برادری میں بے چینی و اضطراب کی فضاء پیدا کی جارہی ہے۔ہم اس اقدام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...