اے سی رائے ونڈ کا دورہ پاجیاں ڈینگی مہم کا جائزہ لیا

    اے سی رائے ونڈ کا دورہ پاجیاں ڈینگی مہم کا جائزہ لیا

  



لاہور (سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور کی ہدایت پراے سی رائیونڈ عدنان بدر نے ڈینگی اور صفائی ستھرائی کو چیک کرنے کے لئے یو سی 268 اور فضل پبلک ماڈل سکول پاجیاں کا دورہ کیا۔انہوں نے بڑی تعداد میں گھروں، آؤٹ ڈورز اور روف ٹاپس کی چیکنگ کی اورایک گھر میں ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہونے پر وارننگ نوٹس جاری کیا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے فضل پبلک ماڈل سکول پاجیاں میں بچوں میں ڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے اورڈینگی آگاہی لیکچر دیا۔ڈینگی آگاہی کے خاتمے کیلئے موک ایکسرسائز بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یو سی میں متعدد پلاٹس میں کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر کی بھی نشاندہی پائی گئی ہے۔

انہوں نے متعلقہ زیڈ او کو فوری طور پر یو سی سے کوڑا اٹھوانے کی ہدایت کی۔اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر نے یو سی 23 کا دورہ کیااورروف ٹاپس کی چیکنگ نہ کروانے پر گھروں کے مالکان کو قائل کیا۔انہوں نے ڈینگی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل بھی کی۔انہوں نے کہا کہ سی ڈیز اور سٹوڈیو شاپ سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرایف آئی آر کا اندراج کروایا دیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...