سری لنکا سے شکست، مصباح الحق، سرفراز احمد کو برطرف کیا جائے، شوبز شخصیات
لاہور(فلم رپورٹر)پوری قوم کی طرح شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کی سری لنکن ٹیم کے ہاتھوں تاریخ کی بدترین شکست پر شدید غم و غصّہ پایا جا رہا ہے۔شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہہار اور جیت کھیل کا حصّہ ہوتی ہے لیکن جس طرح ہمارے کھلاڑیوں اور خاص طور پر کپتان سرفراز احمد نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اس پر وہ کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔ہماری قومی ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی میں مخالف ٹیم سے مقابلہ کا جذبہ نظر نہیں آیا،شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ آؤٹ آف فارم عمر اکمل اور احمد شہزاد کی ٹیم میں شمولیت کا کوئی جواز نہیں بنتا مصباح الحق نے چیف سیلیکٹر اور ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالتے ہیں ٹیم کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ مصباح الحق اور سرفراز احمد کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کوکپتانی سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ (ن)کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ یہ ایوان پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں پاکستان کے وائٹ واش پر گہرے افسوس اور غصے کا اظہار کرتا ہے۔ٹی ٹونٹی کی نمبرون ٹیم 8ویں نمبر کی ٹیم سے سیریز ہار گئی۔سری لنکن ٹیم کے نوزائیدہ کھلاڑیوں نے باآسانی تینوں میچ جیت لیے،قومی کرکٹ ٹیم کی شکست سے پاکستانی قوم میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔سری لنکن ٹیم سے ٹی ٹونٹی میں وائٹ واش شکست کی تحقیقات کرائی جائیں۔کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بطور کپتان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام نہیں دے پائے۔سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے مزید اہل نہیں رہے لہذا سرفراز احمد کو کپتانی سے فوری ہٹایا جائے۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،وینا ملک،مسعود بٹ،اچھی خان،جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس،سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،یار محمد شمسی صابری،بینا سحر،ثناء بٹ،سدرہ نور،بی جی، عباس باجوہ،ندا چوہدری،ہنی شہزادی،اسد نذیر،نادیہ جمیل،عقیل حیدر،گلفام،طاہر انجم،طاہر نوشاد،ڈاکٹر اجمل ملک،ملک طارق،ارشد چوہدری،ڈیشی راج،آفرین خان،آشا چوہدری،احسن خان،نیلم منیر،رزکمالی،وہاج خان،اسد مکھڑا،گڈوکمال، جہانزیب علی،ثمینہ بٹ،ناصر چنیوٹی،تابندہ علی،بابرہ علی،قیصر لطیف،ذیشان منیر،سلیم بزمی، لاڈا،ظفر عباس کھچی،مومنہ بتول،عائشہ جاوید،عارف بٹ، عاصم جمیلِ،آغا حیدر اور رضی خان نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی ٹیم کو کسی دوسری ٹیم نے وائٹ واش کیا ہے۔اس بدترین شکست کی تمام ذمہ داری سفارش پر ٹیم میں نا اہل کھلاڑیوں کو شامل کرنے والوں پر عائد ہوتی ہے۔قومی ٹیم کلب لیول سے بھی نیچے کی ٹیم نظر آئی۔شاندار فتح پر سری لنکا کے کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔