منفرد مقام بنانے کیلئے محنت جاری رکھوں گی،فیروزہ علی

منفرد مقام بنانے کیلئے محنت جاری رکھوں گی،فیروزہ علی
 منفرد مقام بنانے کیلئے محنت جاری رکھوں گی،فیروزہ علی

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر فیروزہ علی نے کہا کہ میں شوبز کی دنیا میں منفرد مقام اورنام کے لئے محنت کا سلسلہ جاری رکھوں گی اوراس کی وجہ سے اگرکوئی حسد کرتا ہے توکرتا رہے، میں کسی کے حسد سے اپنی منزل تک پہنچنے کے عمل کونہیں رکنے دوں گی۔فیروزہ علی نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کیرئیر میں میری توقع سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی ہے ہمیں سٹیج کے ساتھ اپنی فلم انڈسڑی کیلئے بھی مل کر جل کر کام کر نا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک والی بات نہیں کہ شوبز انڈسڑی میں اس طر ح کام نہیں ہو رہا جس طر ح ہونا چاہیے مگر میں پھر بھی مایوس نہیں ہوں اگرہم مل جل کر کام کر یں گے تو ضرور پاکستانی شوبز انڈسٹر ی کے معاملات بھی بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے شوبزکی دنیا میں سینئرز نے بہت سپورٹ کیا۔

انہوں نے قدم قدم پرمیری حوصلہ افزائی اوررہنمائی کی،انہوں نے کہا کہ میں کسی مجبوری کے تحت نہیں بلکہ محنت اورلگن کے ساتھ سٹیج ڈراموں میں اداکاری کرتی ہوں۔یہی وجہ ہے کہ ہرجگہ پر میرے کام کوسراہا جاتا ہے۔

مزید : کلچر