احسن خان نے اپنی سالگرہ کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ منائی

احسن خان نے اپنی سالگرہ کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ منائی
 احسن خان نے اپنی سالگرہ کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ منائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار احسن خان نے اپنی سالگرہ کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ منائی انہوں نے کراچی کے مقامی ہسپتال میں کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر اداکار احسن خان نے بچوں کے ساتھ خوب سیلفی تصاویر بنوانے کے ساتھ ان میں تحائف پیش کئے جبکہ کچھ بچوں نے اپنے ہاتھ سے بنی ڈرائنگ اور چاکلیٹ احسن خان کو پیش کی اس موقع پر اداکار احسن خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر سال اپنی سالگرہ کی خوشیاں بچوں کے ساتھ مناتا ہوں جو مزاح جو خوشی ان کے ساتھ وقت گزارنے میں ملتی وہ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ میرا مقصد اداکاری کے ساتھ فلاح بہبود اور بچوں کی معاشرتی اصلاح ان کی بہتری کیلئے اپنا کردار اد ا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ میں سوشل ورک فیشن سمجھ کر نہیں بلکہ مذہبی اور معاشرتی ذمہ داری سمجھ کر کرتا ہوں کیونکہ اللہ اور اس کے رسول نے بھی دوسروں کا خیال رکھنے اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کہا ہے۔میں مستند فلاحی اداروں کے ساتھ ہی کام کرتا ہوں پاکستانی بچوں کے روشن مستقبل کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی خوراک بہت ضروری ہے۔میرا ارادہ ہے کہ مستحق میں بچوں کے لیے سکول عام کروں۔احسن خان ں ے کہا کہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے اور سوشل میڈیا پر ہر چیز کو برا بھلا کہنے کی بجائے لوگوں کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں احسن خان نے بتایا کہ میں تین فلموں میں کام کررہا ہوں جبکہ ان دنوں نشر ہونے والا میرا سیریل،”شاہ رخ کی سالیاں ”شائقین میں بہت پسند کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زندگی بھر فلاحی کام جاری رکھوں گا۔
لیکن میرا سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں ہے۔احسن خان نے مزید کہا کہ پوری قوم متحد ہوکر بڑے سے بڑے دشمن کا مقابلہ باآسانی کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر ہوچکا ہے ہماری نئی حکومت نے عوام کے ساتھ ساتھ شوبز سے وابستہ افراد کا مورال بھی بلند کردیا ہے احسن خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئے پاک فوج حکومت وقت کے ساتھ ملکر ہر شعبہ جات میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے

مزید :

کلچر -