”وائس آف الحمرا ء“کی مقبولیت میں اضافہ‘رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

  ”وائس آف الحمرا ء“کی مقبولیت میں اضافہ‘رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

  



لاہور(فلم رپورٹر)”وائس آف الحمرا ء“کی نوجوانوں میں بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر اس کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ لاہورآرٹس کونسل الحمراء معیاری موسیقی کے فروغ،نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں عملی میدان میں آگے بڑھنے کے لئے اپنا فعال اور محترک کردارادا کر رہی ہے۔”وائس آف الحمراء“جیسا موسیقی کا معیاری مقابلہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔اس مقابلہ گائیکی میں 15تا25سال کی عمر کے نوجوان گلوکار حصہ لیں سکیں گے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان نے اس حوالے سے بتایا کہ پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، یہ دنیا بھر میں زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ لاہورآرٹس کونسل ان باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ”وائس آف الحمراء“ کا انعقاد کر رہی ہے،جس میں پرفارم کرکے یہ نوجوان نہ صرف انعامات جیت سکیں گے بلکہ ان کو عملی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے بے پناہ مواقع میسر آئیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ مقابلہ گائیکی میں میرٹ اور شفافیت کو ترجیح دی جائے گی۔”وائس آف الحمراء “ کے تحت ایڈیشن 21اکتوبر 2019 کو ہونگے جبکہ سیمی فائنل 22جبکہ فائنل23اکتوبر 2019ء کو منعقد کیں جائے گے،مقابلہ گائیکی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان گلوکاروں کو نقد انعامات اور شیلڈ دی جائیں گی۔

ڈائریکٹر آرٹس اینڈکلچر الحمراء ذوالقفار علی زلفی نے کہا کہ نوجوان الحمرا کے اس مقابلہ گائیکی میں بھرپور شرکت کریں،مقابلہ گائیکی میں شرکت کے خواہش مند نوجوان گلوکار 20اکتوبر2019ء تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...